۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ماموستا رستمی

حوزہ/ سنندج کردستان کے سنی عالم دین اور امام جمعہ نے کہا کہ جس عمل کا سوئیڈش نے جواز پیش کیا ہے وہ دنیا میں بسنے والے کئی ارب مسلمانوں کی توہین اور بے احترامی کا باعث ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کردستان کے شہر سنندج کے سنی عالم دین اور امام جمعہ مولوی رستمی نے جمعے کے خطبے میں کہا ہے کہ جس عمل کا سویڈن نے جواز پیش کیا ہے وہ دنیا میں بسنے والے کئی ارب مسلمانوں کی توہین اور بے احترامی کا باعث ہے۔

مجلسِ خبرگان رہبری میں کردستان کے عوامی نمائندے نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی توہین پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج آزادی بیان کے جھوٹے دعویداروں کی جانب سے ادیان الٰہی خاص طور پر دین اسلام اور کلام الٰہی کی شان میں مختلف بہانوں سے کی جانے والی توہین اور بے حرمتی تاریخ بشریت کیلئے شرم کا مقام ہے۔

سنی عالم دین نے مزید کہا کہ اگر چہ ہم سب جانتے ہیں کہ توہین آمیز اقدامات سے قرآن مجید اور دین اسلام کی شان و شوکت میں کوئی کمی نہیں آئے گی، لیکن جس عمل کا سوئیڈش نے جواز پیش کیا ہے وہ دنیا میں بسنے والے کئی ارب مسلمانوں کی توہین اور بے احترامی کا باعث ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .